سلطان ایوبی کی خواہش تھی کہ فلسطین کو صلیبیوں سے پاک کرے اس کی یہ خواہش پوری ہو گئی.
اس کی دوسری خواہش تھی کہ فلسطین کی فتح کے بعد فریضہ حج ادا کرے مگر اس کی یہ
خواہش پوری نہ ہو سکی اس کی وجہ بیماری نہیں تھی بلکہ یہ تھی کہ اس کے پاس اتنے
پیسے ہی نہیں تھے اس کی ذاتی جیب خالی تھی. ہلال نو کی درانتی سے فصل صلیبی کاٹنے
والا مرد مجاہد مصر، شام اور فلسطین کا سلطان جس کے قدموں میں سلطنت کے خزانے تھے
وہ اتنا غریب تھا کہ حج کو نہ جا سکا اور اسے جو کفن پہنایا گیا تھا وہ قاضی بہا
الدین شداد اور قاضی الفضل ابن زکی نے درپردہ پیسے جمع کر کے خریدا تھا. آج فلسطین
سلطان ایوبی کا ماتم اسی طرح کر رہا ہے جس طرح 4 مارچ 1193 کے روز دمشق کی بیٹیوں
نے بین کئے تھے.
No comments:
Post a Comment